13 دسمبر 2014 - 19:45
دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ میں کہا ہےکہ شام کی حکومت ملک میں بحران کا حل تلاش کرنے کے لۓ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گي۔ بشار جعفری نے غیر ملکی مداخلتوں کے بغیر شام کے مختلف گروہوں کے آپسی مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ بشار جعفری نے مزید کہاکہ شام کی حکومت کے جن مخالفین نے تشدد آمیز اقدامات میں حصہ نہیں لیا ان کو مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔ بشار جعفری کا مزید کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اثر و رسوخ رکھنے والے بعض یورپی ممالک مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت اور جبھۃ النصرہ کے باہمی تعاون کو نہ تو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس کی مذمت کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔ جرمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ میں کہا ہےکہ شام کی حکومت ملک میں بحران کا حل تلاش کرنے کے لۓ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گي۔ بشار جعفری نے غیر ملکی مداخلتوں کے بغیر شام کے مختلف گروہوں کے آپسی مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ بشار جعفری نے مزید کہاکہ شام کی حکومت کے جن مخالفین نے تشدد آمیز اقدامات میں حصہ نہیں لیا ان کو مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔ بشار جعفری کا مزید کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اثر و رسوخ رکھنے والے بعض یورپی ممالک مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت اور جبھۃ النصرہ کے باہمی تعاون کو نہ تو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس کی مذمت کرنا چاہتے ہیں۔

.......

/169